13 جولائی، 2018، 11:18 PM

ایران کی پاکستان میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کی مذمت

ایران کی پاکستان میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے خودکش حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

News ID 1882201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha